آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے پی ٹی ائی کے شوکت یوسفزئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، کاغذات درست قرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 جون 2018ء) عمران خان کے سابقہ مشیرِ سیاست شوکت یوسفزئی کو ہائی کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجزت دیدی تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ نے پی ٹی ائی کے امیدوار شوکت یوسفزئی کے حق میں فیصلہ سنادیا، شوکت یوسفزئی کی کاغذات میں اہم این ٹی این نمبر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع شانگلہ مین انکے کاغذات مسترد کئے گئے تھے ،تاہم آج پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں وکیلوں کے درمیان بحث ہوئی، جبکہ شوکت یوسفزئی نے این ٹی این نمبر بھی جمع کرادیا ، جس کے بعد ہائی کورٹ نے شوکت یوسفزئی کی کاغذات کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی اور ان کے کاغذات مکمل تصور کرلئے گئے ، شوکت یوسفزئی شانگلہ کے حلقہ پی کے 23 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑینگے

Related Articles

Loading...
Back to top button