آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہلال خان شہید اس کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، کمانڈر نیوی محمد عارف

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ہلال خان شہید نے دہشت گردوں کو بے نقاب کرتے ہوئے جان کی قربانی دی اس کا نام ہمیشہ یاد  رکھا جائیگا، کمانڈر نیوی محمد عارف، ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے، محمد عارف، سوات تحصیل بریکوٹ، ابوہا کے رہائشی سابقہ نیوی کمانڈر و پولیس ایس ایس پی کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر سوات میں پاکستان نیوی کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کمانڈر برکت ایوب اور شہید ہلال خان کے چھوٹے بھائی محمد عارف نے میڈیا کو بتایاکہ ہلال خان شہید پاکستان نیوی میں بھرتی ہوا اس کے بعد سی ایس ایس کرکے ایس ایس پی پولیس آفیسر بن گیا ان کی جب چلاس میں ڈیوٹی تھی انہوں نے وہاں پر دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کررہے تھے اور دہشت گردوں کے قریب پہنچ چکے تھے کہ ان کو6  اگست 2013میں ٹارگٹ کیلنگ میں شہید کردیا گیا، انہوں نے کہاکہ وہ اپنے شہدا کو نہیں بھول رہے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہدی محمد ہلال خان کے بھائی محمد عارف نے کہا کہ ان کا اپنے بڑے بھائی کے ساتھ انتہائی جذباتی رشتہ ہے اور وہ اپنے بھائی کی شہادت پر فخر کرتے ہیں اگر آئندہ بھی پاکستان کے لئے قربانی کا موقع ملا تو وہ اور ان کا خاندان ہرقسم قربانی کے لئے تیار ہے، اس موقع پر شہید محمد ہلال کے قبر پر فوجی سلامی دی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button