ہماری حکومت کا بنیادی مقصد حقیقی معنوں میں پُرامن فلاحی معاشرہ کا قیام ہے،فضل حکیم خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 05 اکتوبر 2018ء) رکن صوبائی اسمبلی اورپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن ،ظلم ،نا انصافی کا خاتمہ اور ایک پُرامن فلاحی معاشرہ کا قیام ہے تحریک انصاف نے کرپشن کا راستہ بند کرکے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کو یقینی بنا دیاصوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اُن کی مثال نہیں ملتی اب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرسکیں گے جو خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مکانباغ میں اپنے حجرہ پر مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے انہیں سوات میں ترقیاتی عمل سے متعلق وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر پیش رفت سے آگاہ کیافضل حکیم خان نے کہاکہ ضلع سوات میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے افسران اور اہلکارخود کوعوام کا خادم سمجھ کر اُن کے مسائل حل کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دیں بصورت دیگر ضلع بدرکئے جائیں گے اس موقع پرفضل حکیم خان نے کہاکہ ہم اپنی پچھلی حکومت سے بہتر اور مزید رفاع عامہ کے کام جاری رکھیں گے پاکستان تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی اس دفعہ بھی خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار عوام نے پی ٹی آئی کو دوبارہ حکمرانی کا تاج پہنایاکیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام اور اداروں کی بہتری و مضبوطی کیلئے کام ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں تمام ایم پی ایز اورایم این ایز حکمران نہیں بلکہ عوام کے خادم ہوتے ہیں اور عوام راج کرتی ہے اس بات کا ثبوت عوام نے عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ذریعے مہیا کیا انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ایک بارپھر سوات کے منتخب نمائندے سوات کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے درمیان ہونگے اور دن رات ایک کرکے سوات کو پورے ملک کیلئے ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔