آج کی خبریںسوات کی خبریں
ہوشربا مہنگائی کے خلاف سوات کے وکلاء میدان میں، پیر کے روز ہڑتال اور جلوس کا اعلان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے وکلاء نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف پیرکے روز عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر سلطنت خان ایڈووکیٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔جس کے باعث غریب عوام کاجینامحال ہوگیا ہے۔حکومت کے ان ظالمانہ فیصلوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی نے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں پیرکے روز عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ اور بعد ازاں سوات بار سے نشاط چوک تک جلوس نکالا جائے گا۔