آج کی خبریںسوات کی خبریں

“یوم آزادی کے موقع پر جھنڈیوں کی جگہ درخت لگائیں” ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کا ایکا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 آگست 2018ء) سوات میں موسمی تبدیلیوں اور ماحولیاتی الودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کیساتھ ایک اہم ملاقات کی، ملاقات میں مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں ماحولیاتی تبدیلیوں کو زیر بحث لایا گیا،ملاقات فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ، میونسپل ایڈمنسٹریشن ، واٹر ایند سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ ، وکلاء برادری سے سابقہ صدر سوات بار ایسوسی ایشن حضرت معاذ ایڈووکیٹ اور عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ، صحافی برادری سے ڈان نیوز کے فضل خالق جبکہ زما سوات ڈاٹ کام کے آصف شہزاد اور سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی خان عرف کاکا نے بطور سماجی کارکن شرکت کی،ملاقات میں درختوں کی اہمیت اور افادیت پر دو طرفہ تبادلہ خیال کیا گیا جس میں حضرت معاذ ایڈووکیٹ نے تجویز پیش کی کہ مینگورہ خوڑ کے دونوں اطراف سوات کے روائتی درخت لگائیں جائیں اور اس ضمن ضلعی انتظامیہ عملی مدد کریں، ڈی سوات ثاقب رضا اسلم نے بھر پور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی ایف او بابوزئی کو ہدایات جاری کیں کہ مینگورہ خوڑ سمیت شہر کے آس پاس علاقوں بشمول سیدو شریف اور کالج کالونی میں سڑک کے دونوں اطراف سروے کی جائے اور درخت لگانے کیلئے جگہوں نشاندہی کریں اور اس کساتھ ساتھ موزوں درختوں بارے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے تمام محکموں کے نمائندگان کو ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ محکمے دستیاب وسائیل کو برائے کار لاتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔ملاقات میں زما سوات ڈاٹ کے ایڈیٹر اور سماجی کارکن آصف شہزاد نے ملاقات میں بتایا کہ شجرکاری مہم کا آغاذ ان جگہوں سے کی جائے جہاں پر محکمہ فارسٹ نے حالیہ دنوں درخت کاٹے ہیں اور نئے درخت لگانے کیلئے محکمہ فارسٹ کو پابند بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے تمام شرکاء کو تجویز دی کہ عام لوگوں میں بیداری شعور کیلئے ائندہ یوم آزادی پر یہ نعرہ عام کیا جائے کہ “جھنڈیوں کی جگہ درخت لگائیں” انہوں نے بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے فنڈ سے بھی شجرکاری کا وعدہ کیا اور مینگورہ شہر کے احاطہ میں سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں شجرکاری کیلئے اقدامات کا یقین دلایا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button