آج کی خبریںسوات کی خبریں

یوم پاکستان کے موقع پر سیدو شریف ائیرپورٹ میں تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23مارچ2018)جی اوسی مالاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل علی اعوان کی ہدایت پرسیدوشریف ائیر پورٹ کانجو میں یوم پاکستان تقریب کا انعقاد کیا گیا جو صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جس میں آرمی پبلک سکول، حرا پبلک سکول، سیدو میڈکل کالج، ایس پی ایس سکول، جی سی ٹی سکول، پاک ایجوکیٹر سکول کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیااور تلاوت قرآن ، ملی نغمے، ٹیبلوز اور تقریر ی مقابلے پیش کیے۔ تقریب میں پاک فوج ،سوات پولیس اور ایف سی کے چاک و چوبند دستوں نے بہترین پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کے دل جیت لئے۔ مختلف طلبہ و طالبات نے یوم پاکستان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ملک کو بنانے میں ہمارے قائدین اور بڑوں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں جو ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے انکی خدمات کو آخر دم تک لے کر چلیں گے اس تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ظہیرالاسلام اور کمانڈرکانجو بریگیڈ بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی تھے ان کے علاوہ پاک آرمی کے افسران اور VDC ممبران، مشران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ظہیرالاسلام نے یوم پاکستان تقریب کے موقع پر اہلیان وطن اور خصوصا ضلع سوات کے عوام کو مبارک دی اور عہد کیا کہ وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے در یغ نہیں کرینگے اور ہم اپنی طرف سے پاک فوج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ جہاں بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ظہیرالاسلام اور کمانڈرکانجو بریگیڈ بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی نے طلبہ و طالبات میں انعام تقیم کرکے انکی حوصلہ افزائی کیاور افسران کو پروموشن رینکس بھی لگائے۔انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج شانہ بشانہ عوام کے ساتھ رہی ہے اور اس ملک عظیم پاکستان کی عزت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی ۔پاک فوج دن بدن کامیابیاں حاصل کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بلاامتیاز متحد ہو کر چلنا ہو گا اور پاکستان کو پرامن اور مستحکم ملک بنانا ہو گا۔شرکاء نے پاک فوج کی طرف سے منعقد کی گئی یوم پاکستان تقریب کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button