آج کی خبریںسوات کی خبریں

یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار کے جعلی کاغذات،سٹاف ممبر نے شکایات درج کرادی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )یونی ورسٹی آف سوات کے رجسٹرار کے جعلی کاغذات اور غیر قانونی طور پر رجسٹرار کی پوسٹ پر تعیناتی کے خلاف اپنے ہی سٹاف ممبر نے شکایات جمع کرادی۔ رجسٹرار کو جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ اور جعلی کاغذات کی بنا پر گریڈ 20 میں ترقی دیکر رجسٹرار اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی تعینات کیاگیا ہے۔خیبر پختونخوا ہائر ایجوکیشن آرکائیواینڈ لیبائیریری ڈیپارٹمینٹ نے یونیورسٹی سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کا ایکسپئیر ینس سرٹی فکیٹ بھی جعلی ہے ۔سٹاف ممبران کا کہنا ہے کہ  شفاف تحقیقات کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ رجسٹر ار کو عہدے سے ہٹا دیا جائے اگر وہ اپنے عہدے پر تعینات رہتے ہیں تو شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں پیش آئیں گی کیونکہ وہ اہم عہدے پر تعینات ہونے کا استعمال کریں گے ۔اس حوالے سے ترجمان یونیورسٹی اف سوات سے موقف جاننے کی کوشیش کی گئی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود انہوں نے جواب نہیں دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button