آج کی خبریںسوات کی خبریں

‎گل کدہ ،ندی نالوں کی بندش،گندہ پانی گلی کوچوں میں بہنے لگا،عوام پریشان

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 جون 2018ء) علاقہ گل کدہ میں ندی نالوں کی بندش کے سبب گندہ پانی گلی کوچوں میں بہنے لگا،لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،ٹی ایم اے اورواسا اہلکاروں نے اس طرف آنے کا سلسلہ بند کردیا ہے ،مقامی لوگ بھی پریشانی میں مبتلا ،متعلقہ حکام فوری توجہ دیں،محلہ لنڈیکس اورشریف آباد سے گل کدہ جاتے ہوئے نذیر بابوصاحب کی پوری گلی کے ندی نالے ایک عرصہ سے بند پڑے ہیں یہ ایک شاہراہ عام ہے اورروزانہ اس گلی سے سینکڑوں لوگ گزرتے ہیں مگر ندی نالوں کی بندش کی وجہ سے گندہ پانی گلی کوچوں اورشاہراہ عام پر بہہ رہاہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ایک عرصہ ہوا کہ ٹی ایم اے اورواسااہلکاروں جو صفائی پرمامور ہیں انہوں نے یہاں کا رخ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ندی نالوں میں پڑی گندگی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کے سبب لوگوں کی مشکلات بڑ ھ رہی ہیں ،مقامی لوگوں نے ٹی ایم اے اورواساسے یہاں کی ندی نالوں کی صفائی اورنکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button