آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

عمران خان نے سوات کے کارکنوں کو جواب دے دیا،چاہے دس ہزار کارکن بھی دھرنا دے پھر بھی بلیک میل نہیں ہوںگا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا چاہے میرے گھر کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی جمع ہو کر احتجاج کریں تو بھی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔بنی گالہ میں دھرنا دینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ نے جوفیصلے کیے وہ کسی صورت تبدیل نہیں کیے جائیں گے،چاہے 10 ہزار کارکنان بھی دھرنا دے دیں فیصلے ہر گز تبدیل نہیں ہوں گے کیونکہ اگر آج چند لوگوں کی موجودگی پر فیصلے تبدیل کیے تو کل اس سے زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوکر آئیں گے تو وہ بھی مطالبات پیش کریں گے۔
عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے ،جن امیدواروں کو شکایات ہیں وہ درخواست جمع کرائیںاور دلائل دیں ہم ان کی درخواستوں پر نظرثانی کریں گے اور میرٹ پر فیصلے کریں گے لیکن کسی کے احتجاج پر فیصلے تبدیل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی امیدوار کارکنوں کے ہمراہ بنی گالا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض ہوکر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، احتجاج کرنے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ٹکٹ جاری کیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button