آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد زخمی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )سوات کی تحصیل کبل کے علاقے قلاگئے میں مکان کی شہتیر ٹوٹنے اور چھت گرنے سے دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ، تمام زخمی افراد طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردئے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تحصیل کبل کے پہاڑی علاقے قلاگئے جبہ گئی میں سید عالم نامی شخص کے مکان کی چھت خستہ حال شہتیر ٹوٹنے کی وجہ سے اچانک منہدم ہوگئی ، چھت کے ملبے دب کر مالک مکان سید عالم اس کی اہلیہ اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں ، مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹا کر تمام افراد کو نکال لیا ہے، بعد ازاں مجروحین کو طبی امداد کے لئے کبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔