آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سپین خان کا احتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔25جولائی2017ء)سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج مظاہرہ ، گزشتہ روزظفر حیات عرف سپین خان اور کسان کونسلر وصال کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرین نشاط چوک سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ سوات کی عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہورہی ہے 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہاہے ، یہاں کی عوام باقاعدہ بل ادا کرنے کے باؤجود بجلی سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر بجلی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نا معلوم مدت تک نشاط چوک میں دھرنا دیں گے ۔