آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ شہر میں گھر گھر تک سوئی گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے،ارشاد خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلعی کونسلر ارشاد نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں گھر گھر کو سوئی گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے ، امیر مقام سوات کے عوام کے مسائل تر جیہی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ مینگورہ کے نواحی علاقے بارامہ کے لئے 2300میٹر گیس پائپ لائن کی منظوری کے موقع پر بارامہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سوات کے عوام کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ، اور ان کی کوششوں سے گیس کا مسئلہ حل ہوا ، پائپ کی منظوری سے یہاں کے عوام کو گیس فراہم ہوگی اور ان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button