آج کی خبریںسوات کی خبریں

امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے سوات میں دفعہ 144 نافذ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جولائی 2018ء)ضلع سوات میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور 25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کی غرض سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر میں دفعہ144نافذ کر نے کا حکم جاری کیا ہے۔دفعہ 144کے نفاذ سے ضلع سوات میں 24جولائی سے 30جولائی تک ڈبل سواری ،گاڑیوں میں کالے یا مبہم شیشوں کے استعمال ،ہوائی فائرنگ ،اسلحے کی نمائش ،پولنگ سٹیشن میں موبائیل فون کے استعمال ،افغان شہریوں کی نقل وحرکت ،25جولائی کو مردانہ افراد کا زنانہ پولنگ سٹیشن میں داخلے ،24اور 25جولائی کو غیر متعلقہ ووٹروں کاپولنگ سٹیشن میں داخلے،24اور25جولائی کو سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ دوسرے لوگوں کا چھتوں پر چڑھنا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حق میں کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔دفعہ 144میں دیئے گئے ان نکات میں سے کسی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button