صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پر امیرمقام کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست منظور

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) امیر مقام کی جانب سے دائر کردہ درخواست برائے دوبارہ گنتی حلقہ پی کے4 منظور،لہٰذا کل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے وکیل افتخار احمد سینئر اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے امیر مقام کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ اس حلقہ پر پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے عزیز اللہ گران کو امیر مقام پر 49 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button