آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ کے کامیابی کا نوٹیفیکشن روک دینے کی درخواست مسترد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 06 آگست 2018ء) اے این پی کے امیدوار حلقہ این اے 10 حاجی سدید الرحمن کے جانب سے نومنتخب ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ کے کامیابی کا نوٹیفیکشن روک دینے کی درخواست مسترد،حاجی سدید الرحمن نے پشاور ہائی کورٹ (مینگورہ بینچ)میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ہائی کورٹ(مینگورہ بنچ) الیکشن کمیشن کو ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ کے کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کے احکامات جاری کریں ،دونوں فریقوں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ(مینگورہ بنچ) نے حاجی سدید الرحمن کی درخواست مسترد کردی،ڈاکٹر عباد اللہ کے جانب سے معروف قانون دان اورنگزیب ایڈوکیٹ اور افتخاراحمد سینئر ایڈوکیٹ پیش ہوئے،

Related Articles

Loading...
Back to top button