چھٹیوں کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو نجی تعلیمی اداروں نے نظر انداز کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 آگست 2018ء)حکومت خیبر پختونخوا اور ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ہدایت پر 6 سے 14 اگست تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم سوات میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے حکومتی اعلان کے باوجود اسکول بند کرنے سے انکار کردیا اور صرف آٹھویں جماعت تک اسکول بند کرکے ہائی اور ہائر اسکینڈری اسکول بدستور کھلے رکھے۔انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو کھلے اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت خیبر پختونخوا اور ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ہدایت پر 6 سے 14 اگست تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تمام سرکاری ادارے بند کردئے گئے ہیں، لیکن سوات میں چند ایک نجی اسکولوں کے علاوہ باقی اسکولوں نے صرف مڈل تک چھٹی دے کر ہائی اور ہائر سیکنڈری کلاسز بند کرنے سے انکار کردیا جس پر والدین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حمید خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایچ او ز کو ہدایت کردی ہے کہ مفاد عامہ کی خاطر ایسے تمام اسکولوں کو بند کئے جائے جو حکومتی اعلان سے انکاری ہیں ۔