آج کی خبریںسوات کی خبریں
ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں جشن آزادی ریلی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔14اگست2017ء) مینگورہ شہر میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان کی قیادت میں جشن آزادی ریلی نکالی گئی ، ریلی مینگورہ شہر کے مختلف چوراہوں سے گزری ، ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر ریلی خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے حکیم خان نے کہا کہ پاکستان ہمارے ابا اجداد کے قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے، ملک و قوم کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔