آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی جانب سے تھانہ مینگورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 آگست 2018ء) ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے عوامی مسائل عوام کو حل کرنے کے سلسلہ میں تھانہ مینگورہ میں کھلی کچہری منعقدکی جس میں ضلعی پولیس آفیسر کے علاوہ SPلوئرسوات ،مینگورہ سٹی کے تمامs SHO،DRCچیرمین حاجی رسول خان اور مقامی نمائندگان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرانا ہے ۔سوات پولیس کے تمام تھانہ جات کو عوام کی بھلائی مراکز میں تبدل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں اور عوام الناس کے تعاون سے ضلع سوات کو کرائم فری ضلع بنائیں گے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسرسوات نے SPلوئرسوات اور مینگورہ سٹی کے تمامSHOs کو ہدایات دیں گئیں کہ تمام مقدمات میر ٹ کے بنیاد پر درج کیے جائیں ۔ ضلعی پولیس آفیسرسوات نے کہا کہ آپ کسی بھی عوامی، اجتماعی ،مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بذریعہ SMSمیرے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔اور ساتھ ہی عوام سے درخواست کی کہ وہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس سے تعاؤن کریں۔

اس موقع پر متعددناظمین ،کونسلران اور معزیزن نے امن کے قیام کیلئے سوات پولیس کے کردار کو سراہااور یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمیشہ علاقے میں جرائم کے خلاف سوات پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگےآخر میں ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے عوام الناس کی شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ، عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام مل کر ہی جرائم پر قابو پاسکتے ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے عوامی نمائندگان ، عوام الناس کی طرف سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی پرعوام کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور ضلع سوات کو پراَمن ضلع بنانے کے لیے ضلعی پولیس سوات کے ساتھ مزید خصوصی تعاون کی اپیل کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button