آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام،اتروڑ کے مقام پر موٹر کار کھائی میں جاگری،دو سیاح جاں بحق ہو گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)سوات کے علاقے کالام میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے دو افرا موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے رہائشی دو افراد خان شیر ولد ازمیر اور جنت گل کالام کی سیر کے لئے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران ان کی موٹر کار نمبر اسلام آباد1472 خراب ہوگئی جسے درستگی کے لئے دوسری گاڑی کے ذریعے اتروڑ سے کالام لایا جارہاتھا ، ا س دوران چڑھائی چڑھتے ہوئے مذکورہ موٹر کار بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں اس میں بیٹھے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں متوفین کی لاشیں کھائی سے نکال کر ان کے آبائی علاقوں کو تدفین کے لئے روانہ کردی ہیں۔