آج کی خبریںسوات کی خبریں
پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت پر جے یو آئی کے علی شاہ ایڈووکیٹ کی پارٹی رکنیت ختم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 ستمبر 2018ء) سوات میں ائندہ ماہ ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ پی کے 3 پر جے یوائی کے امیدوار علی شاہ خان نے پی ٹی ائی امیدوار ساجد خان کی حمایت کردیا تو جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر نے اس فیصلہ پر اہم اجلاس طلب کرلیا ۔ اراکین نے متفقہ طور پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر علی شاہ خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد ضلعی امیر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے لکھا کہ علی شاہ خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے ۔ اس حلقہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے ن لیگ کے امیدوار سردار خان کی حمایت کی ہے جس میں جے یو ائی بھی شامل ہے لیکن جے یو ائی کے سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی علی شاہ نے ذاتی حیثیت سے پی ٹی ائی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔