مٹہ کے علاقہ چپریال میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 ستمبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں نامعلوم افراد نے 20 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شفیع اللہ ولد حسین علی سکنہ چپریال کاٹیلئی گذشتہ رات سے گھر سے لاپتہ تھا۔ اتوار کو اس کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور لاش کو کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button