چکدرہ تا مینگورہ روڈ پر تعمیراتی کام 31 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 اکتوبر 2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ چکدرہ تامینگورہ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جوکہ 31 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ شہر پر ٹریفک بوجھ کو کم کرانے کے لیے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی بھی جلد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چکدرہ تا مینگورہ روڈ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ اس پر معیاری کام کو تیز سے تیز تر کیا جائے اور اسی ماہ ہر حال میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہونے کے بعد تارکول کے کام میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لہٰذا ڈویژن بھر میں جہاں بھی تارکول کاکام ہو اس کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button