آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے چار سالہ بچہ زخمی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19اگست2017ء)کبل میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے چار سالہ بچہ زخمی ہو گیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں موٹرسائیکل سوار وقاص ولد شیر عالم خان نے راہ چلتے ہوئے چار سالہ بچے اذان ولد شوکت کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔