کالام میں ٹمبر مافیا کا راج، دیار کی قیمتی درختوں کی کٹائی بدستور جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 اکتوبر 2018ء) کالام کے علاقہ جگ بھانال میں ٹمبر مافیا کا راج، دیار کی قیمتی درختوں کی کٹائی بدستور جاری، محکمہ جنگلات غافل، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود تحصیل کالام کے مختلف علاقوں میں ٹمبر مافیا سرگرم ہے اور کالام کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کو کاٹ کر سمگل کیا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں اور جنگل بچاؤ کمیٹی نے محکمۂ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادئی کالام میں جنگلات کی کٹائی میں ملوث ٹمبر مافیا کے خلاف سخت اور مؤثر اقدامات کریں اور جنگلات کو بچایا جائے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button