آج کی خبریںسوات کی خبریں

جی ٹی روڈ پر کام کی سست روی، اہل علاقہ کا سڑک بند کرکے شدید احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2018ء) جی ٹی روڈ پر کام کی سست روی، اہل علاقہ کا سڑک بند کرکے شدید احتجاج، سوات کے کے میں جی ٹی روڈ کے کناروں پر واقع مختلف علاقوں کے عوام نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ جی ٹی روڈ پر تعمیراتی کام کی سست روی کیخلاف مظاہرین نے تندوڈاگ کے مقام پر سڑک ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک پر رکھ دیئے۔ جس سے ٹریفک کئی گھنٹے تک بند رہی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے لیکن این ایچ اے کام پر تیزی نہیں کررہا۔ گرد وغبار کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر اباد لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک این ایچ اے کام تیز نہیں کریگی احتجاج جاری رہےگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button