آج کی خبریںسوات کی خبریں

قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کی اہمیت کی ایک مسلمہ حقیقت ہے،اعجازاحمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجازاحمد نے کہاہے کہ قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کی اہمیت کی ایک مسلمہ حقیقت ہے، کسی بھی جمہوری معاشرہ میں ووٹ ایک اہم اوربنیادی نکتہ ہے لہٰذا عوام بروقت اپنی ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں،اس ضمن میں الیکشن کمیشن ان کیساتھ بھرپور معاؤنت کرے گا،نادرا کے تعاؤن سے ہر فرد باالخصوص خواتین کوقومی شناختی کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں جہاں کہیں کو ئی مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ریجنل الیکشن کمشنر جاوید اقبال خٹک کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرہ میں مردوخواتین کو ووٹ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے مگر خواتین کی تعدادباؤن فیصد ہونے کے باوجود یہاں پر خواتین کے ووٹوں کا ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ خواتین کے پاس قومی شناختی کارڈ کا نہ ہونا ہے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل جن مردوخواتین کے پاس شناختی کارڈ نہیں انہیں شناختی کارڈ فراہم کئے جائیں اس اقدام سے ووٹوں کی ٹر ن آؤٹ میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر فرد کو اٹھارہ سال کی عمر میں قومی شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق ملنا چاہئے جبکہ الیکشن کمیشن چاہتاہے کہ عوام اپنے ووٹ کا بھرپوراندازمیں استعمال کریں اس مقصدکیلئے مختلف محکموں اور سماجی تنظیموں کاتعاؤن حاصل کیا گیا ہے ، بالائی علاقوں میں جن افراد باالخصوص خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں انہیں شناختی کارڈ فراہم کئے جاسکیں،انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ نیشنل ووٹرز ڈے منانے سمیت ووٹر ڈیسک بھی قائم کیا جارہاہے تاکہ لوگوں کو قریبی پولنگ اسٹیشن میں ووٹ پول کرنے کے مواقع میسر آسکیں ،انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات میں دس لاکھ سے زائد ووٹ رجسٹرڈہیں جن میں مردوں کے رجسٹرڈووٹوں کی تعداد چھ لاکھ سے جبکہ خواتین کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہے لیکن آبادی کے لحاظ سے خواتین ووٹوں کی تعدادکافی کم ہے ،انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنوں میں پانی ،تحفظ اور دیگر سہولیات فراہم کررہاہے جبکہ ساتھ ساتھ لوگوں کو یہ بھی آگاہی دی جارہی ہے کہ انہیں کس قریبی پولنگ اسٹیشن میں ووٹ پول کرنا ہے تاہم اس ضمن میں عوام کو بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاؤن کرنا ہوگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button