آج کی خبریںسوات کی خبریں
وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کیلئے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیاگیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔23اگست2017ء)قومی وطن پارٹی کی ذیلی تنظیم وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کیلئے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیاگیا،اس حوالے پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کیلئے ضلعی کابینہ قائم کردی گئی جس کیلئے سوات خان چیئرمین،عمران شہزاد وائس چیئرمین،واجدعلی خان جنرل سیکرٹری ،ارشدخان جائنٹ سیکرٹری اور انجینئر ذاکر خان،اقبال حسین ،مصطفی کمال اورعمران شیر کو وائس چیئرمین مقرر کیاگیا ،ترجمان کے مطابق پارٹی قیادت نے نئے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر پارٹی کا پیغام گھرگھر اور ہر فرد تک پہنچائیں۔