ملاکنڈ آرمی ڈویژن آزادی کپ ٹور نامنٹ اختتام پذیر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )مینگورہ گراسی گراؤنڈ میں پاک آرمی کے زیر اہتمام ملاکنڈ آرمی ڈویژن آزادی کپ ٹور نامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، ٹورنامنٹ میں ڈویژن بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا، ملاکنڈ کی ٹیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی،فائنل میچ کے مہمان خصوصی میجر جنرل علی عامر اعوان تھے ، ان کے علاوہ 77بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر اویس دستگیر ، ہیڈ کوارٹر لاگ کمانڈر بریگیڈئراصغر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران پڑے ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کھیل کودصحت کے لئے مفید ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے بہت سارے دکھ سہے ہیں اور سوات کے عوام کی قربانیوں کے بدولت اب یہاں پر مثالی امن قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں ، اس موقع پرمیجر جنرل علی عامر اعوان نے فائنل میچ میں شرکت کرنے والی دونوں ٹیموں کو پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔