خوازہ خیلہ ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی ، متعدد میڈیکل سٹورز سیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 نومبر 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے بازارمیں ڈرگ انسپکٹر سوات نذیر احمد نے متعدد میڈیکل سٹوروں کا اچانک معائنہ کیا۔ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا پر 2 میڈیکل اسٹورز سیل کردیے گئے اور ایک میڈیکل اسٹور سے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بجھوادئے گئے۔ انہوں نے متعدد میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی وہ کوالیفائیڈ افراد کو تعینات کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button