آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام جیسا خوبصورت علاقہ بری طرح نظر انداز کیا گیا،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، اربوں کے منصوبے مکمل ہونے سے نہ صرف ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ صوبے کی معیشت پر خوشگوارنتائج بھی مرتب ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک ارب 29کڑور روپے کی لاگت سے کالام بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت شروع کئے گئے درجنوں منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلع کونسلر محمد زیب خان ،پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر خالد خان کے علاوہ کالام اوردیگرعلاقوں کی لاتعداد افراد موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ سے کالام جیسا خوبصورت علاقہ بری طرح نظر انداز کیا گیا تھاجس کا ادراک کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اس خوبصورت علاقے کی محرومیوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا منصوبہ بنایااس منصوبے کے تحت دریا کے کٹاؤ سے حفاظت کیلئے مضبوط پشتوں کی تعمیر ،مین بازار اور لنک سڑکوں کی تعمیر،سرکاری عمارات کی خوبصورتی ،پارکوں کی تعمیر ،سٹریٹس لائٹس کی تنصیب اور دیگر بے شمار منصوبے شامل ہیں،چیئرمین ڈیڈک نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیداروں کو خبردار کیا کہ کسی بھی منصوبے میں معیار کی کمزوری ،وقت کے ضیاع اور فنڈز کے خردبردکی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، پراجیکٹ کی تکمیل پر کالام اور قریبی علاقوں کی لوگوں کو زندگی کی جدید ترین سہولیات میسر ہونگی جن سے ملک بھر اور بیرون ملک کے سیاح لطف اندوز ہوں گے،پراجیکٹ کی تکمیل سے پورا علاقہ ترقی یافتہ ہو جائے گااور سیاحت کی ترقی سے عوام کی آمدن میں اظافہ ہو گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button