سوات کی خبریں

مینگورہ تا کانجو فلائی اوورکی منظوری، ایک ارب گیارہ کروڑ روپے لاگت آئیگی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 دسمبر 2018ء) سوات میں بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں اور ٹریفک اژدھام پر قابو پانے کیلئے کانجو اور مینگورہ بائی پاس فلائی اوو ر کے منصوبے جلد شروع کئے جارہے ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب گیارہ کروڑ روپے ہے صوبائی حکومت نے محکمہ پی کے ایچ اے کو ان کی تعمیر کا ٹاسک حوالہ کردیا ہے رواں مہینے کے آخر میں اس عظیم الشان منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا یہ دونوں منصوبے ڈیڑھ سال کے اندر مکمل ہونگے ان میں 67 کروڑ روپے تعمیراتی کام جبکہ 44 کروڑ روپے متاثرین کو نقصانات کے معاوضے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں یہ انکشاف پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم خان نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کو بائی پاس روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر شوکت علی ، تحصیل کونسلر شاہد علی اور علاقائی معزز ین بھی ان کے ہمراہ تھے فلائی اوور سے متاثرہ عوام نے فضل حکیم خان کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا مقامی ہوٹل میں اس منصوبے کے حوالے سے مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی بہترین سفری سہولت کیلئے کرنل شیر خان انٹر چینج سے لے کر چکدرہ تک سوات موٹروے بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چکدرہ سے مینگورہ تک موٹروے اور تحصیل کبل میں دریائے سوات کے مختلف مقامات پر دو پل بنانے کیلئے کوشاں ہے اس مقصد کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ضلع سوات کو ماڈل بنانے کیلئے ہر قسم کے وسائل استعمال کرینگے فضل حکیم خان نے کہا کہ ان عظیم الشان منصوبوں کی تکمیل کے بعدیہاں روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہونگے اور سرمایہ کاری کیلئے مختلف سرمایہ کار کمپنیاں آئیں گی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون اور مشاورت سے تعمیراتی کام کرینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہم عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے اس موقع پر متاثرین اوربلدیاتی نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور فضل حکیم خان کو فلائی اوور کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک نے تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم عوام کے نقصان کے حق میں نہیں ہم وہ کام کرینگے جس میں کسی کا نقصان نہ ہو چیئرمین ڈیڈیک نے متاثرین کے ساتھ مشاورت کے بعد ضلعی انتظامیہ، محکمہ پی کے ایچ اے، متاثرین اور علاقائی انجینئرز پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کیا کمیٹی جو رپورٹ پیش کرے گی اس کی روشنی میں فیصلے اور اقدامات ہونگے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button