سوات کی خبریں

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر کے بھتیجے کا صحافی پر مبینہ تشدد اور اغواء کی کوشش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ڈاکٹر حیدر کے بھتیجے کا خوازہ خیلہ ہسپتال کے سامنے سینئر صحافی  اور خوازہ خیلہ پریس کلب کے صدر رفیع اللہ پر تشدد اور اغواء کی کوشش، ضمنی الیکشن  ہارنے والے پی ٹی ائی کے سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ساجد خان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سینئر صحافی رفیع اللہ پر مبینہ طور بھرے بازار میں تشدد کیا ۔ اس موقع پر ان کیساتھ گاڑی میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔ سینئر صحافی رفیع اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بااثرافراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں بصورت دیگر صحافی احتجاج پر مجبور ہونگے، صحافیوں کو اپنے فرائض منصبی سے روکنا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے جوکہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں، اورصحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یا میرے خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار ساجد خان ہوگا ۔ دوسری جانب سوات اور خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے احتجاج  کا اعلان بھی کیا ہے تاہم پولیس ایف آئی آر درج کرانے مین ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ صحافیوں کی جانب احتجاج میں شدت کا عنصر بڑھتا جارہا ہے اور شدید سردی کے باوجود تھانہ خوازہ خیلہ کے باہر احتجاج پر مجبور ہیں ،

Related Articles

Loading...
Back to top button