سوات کی خبریں

سوات کی تحصیل چارباغ میں قائم نادراآفس منتقلی کا فیصلہ کرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل چارباغ میں قائم نادراآفس منتقلی کا فیصلہ کرلیا گیا ،پوسٹ آفس بھی کئی عرصہ سے غیر فعال ہے ،فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے ،ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ایس پی(ر) نوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ چارباغ سے نادرا آفس کی منتقلی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ چارباغ میں پاکستان پوسٹ آفس بھی غیر فعال ہے ۔نادرا آفس اور پاکستان پوسٹ آفس کو جلد دوبارہ فعال کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کی کال دیں گے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تحصیل چارباغ عوام کے ساتھ نا انصافی کی حد کردی ہے ،نادرا آفس کو ختم کردینے اور پاکستان پوسٹ آفس کو غیر فعال رکھنے کی وجہ سے تحصیل چارباغ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ لہذا فوری طور پر نادرا آفس کی دوبارہ چارباغ منتقلی سمیت پوسٹ آفس کو فعال کیا جاے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button