سوات کی خبریں

ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران کا بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی کے مینگورہ بازار میں شاپنگ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 دسمبر 2018ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے کہا ہے کہ میں عوامی خادم ہوں ایک عام شہری کی طرح لوگوں کے ساتھ زندگی گزار رہاہوں میں پرٹوکول اور وی آئی پی کلچر کا سخت مخالف ہوں اور یہ وجہ ہے کہ میں نے اپنے گھر یاحجرہ پر پولیس یا سیکورٹی گارڈ رکھنے کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اپنی ذاتی حفاظت کیلئے پولیس کو اپنے ساتھ پھرانے کا قائل ہوں یہ بات انہوں نے مینگورہ بازار میں اکیلے سودا سلف خریدنے کے دوران مقامی لوگوں کے ایک سوال پر بتائی عزیزاللہ گران نے کہا کہ وہ انسان کی بجائے اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کو اپنا حافظ و ناصر سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکے قائد وزیراعظم عمران خان بھی سادہ زندگی پسند کرتے ہیں اور یہی اصل سیاست ہے انہوں نے پولیس کی سیکورٹی نہ لینے کی دو وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ان سے براہ راست رابطہ ہواور کسی غلطی پر ان کا گریبان پکڑنے کی قدرت بھی رکھتے ہوں جبکہ دو ئم یہ کہ ان میں یا ان کے خاندان کے کسی فرد میں غرور کا معمولی شائبہ بھی پیدا نہ ہونے پائے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر کا سودا سلف روزانہ کی بنیاد پر خود خرید تے ہیں جبکہ عوام کے درمیان ہوتے ہوئے انہیں دلی خوشی اور اطمینان وسکون ملتا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button