سوات کی خبریں

تحصیل کبل کے جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 فروری 2019ء)سوات کی تحصیل کبل کے جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے مسماة (ن) کو قتل کردیا۔مقتولہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تاہم پولیس نےملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحصیل عدالت کبل کے سامنے احاطہ عدالت میں سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے طلاق لینے والی اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ خاتون کی لاش کبل ہسپتال منتقل کی گئی ۔جبکہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button