آج کی خبریںسوات کی خبریں

برمی فوج کے سربراہ کو جنگی مجرم قراردیکر سخت سزا دی جائے،مجاہد فاروق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔07ستمبر2017ء )سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ برما کے حکمرانون کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے برما کے فوج کے سربراہ کو جنگی مجرم قرار دیکر ان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے اپیل پر سوات بار ایسو سی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے نسل کشی جاری ہے جس پر اقوام متحدہ نے مجرمانہ اورغافلانہ خاموشی اختیار کی ہے ، اقوام متحدہ کا کردار امریکہ کے نوکر جیسا ادارہ بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی پر بھی برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کاروائی کریں ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی افادیت کھو بیٹے ہیں ، لہٰذا تمام مسلم ممالکوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان مظالم کو روکنے کے لئے سخت سے سخت اقدامات کریں ،اجلاس سے معروف قانون دان قوی خان ایڈوکیٹ ،سرادر ذوالفقار ایڈوکیٹ ، جہانگیر خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button