آج کی خبریںسوات کی خبریں

ایم پی اے فضل حکیم کا محافظوں سمیت مینگورہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں پر مبینہ تشدد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔07ستمبر2017ء) ایم پی اے فضل حکیم اور اُن کے محافظوں کا پولیس اسٹیشن مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد،پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر انہیں کوارٹر گارڈ میں بند کردیا گیا،ذرائع کے مطابق مینگورہ پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکار اختر علی اور سلطنت خان علاقہ بارامہ سے افتاب اللہ نامی لڑکے کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لائے تھے،جس کی ضمانت کے لئے ایم پی اے فضل حکیم اپنے محافظوں سمیت پولیس اسٹیشن آئے اور گرفتار لڑکے کو حوالات سے نکال دیا،اس دوران مذکورہ پولیس اہلکاروں اور فضل حکیم کے مابین تو تو میں میں ہوئی جس کے بعد فضل حکیم اور اُن کے محافظوں نے مبینہ طور پر دونوں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی تاہم دیگر نفری کی مداخلت پر تصادم روک دیا گیا،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے بعد ایم پی اے فضل حکیم ڈی پی او پولیس کے پاس چلے گئے جس کے بعد مینگورہ پولیس اسٹیشن کے دونوں پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ میں بند کردیا گیا،گرفتار پولیس اہلکاروں کے مطابق وہ بارامہ میں اس لڑکے کی تلاشی لے رہے تھے جبکہ وہ بدمعاشی کر رہا تھا اور علاقے کے لوگوں کو جمع کر کے ہم پرپتھروں سے حملہ بھی کیا جس کے بعد بارامہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار لڑکے کو گرفتار کر کے مینگورہ پولیس اسٹیشن لے کر آئے تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button