ایم پی اے عزیز اللہ گران نے مبینہ طور پر معذور شخص سے اُس کا حق چھین لیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔11ستمبر2017ء) دونوں پاؤں سے معذور منگلورکے رہائشی حسین احمد نے کہا ہے کہ میں نے کڈنی ہسپتال میں خصوصی افراد کے کوٹے میں نوکری کے لئے درخواست دی تھی جبکہ میرے بجائے صرف ایک انگلی سے محروم فرد کو نوکری دی گئی اور مقامی ایم پی اے عزیز اللہ گران نے میرے ساتھ ناانصافی کی ہے اسلئے میں رائٹ انفارمیشن قانون کے تحت انٹر ویو کے کاغذات اور لسٹ چاہتا ہوں،انہوں نے میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی حکومت میں مقامی ایم پی اے نے میرے ساتھ ظلم کی ہے اسلئے عمران خان او وزیر اعلیٰ پرویز خٹک انکوائری کرکے مجھے انصاف فراہم کریں اور عمران کان ایسے عناصر کا سخت نوٹس لیں جو حق کو حقدار تک پہنچانے کے بجائے اثر و رسوخ اور پسند کے لوگوں کو نوازتے ہوں ، ناانصافی عمران خان کے پارٹی کا منشور نہیں بلکہ انصاف ہے اور میں حکمرانوں سے انصاف کا طلب گار ہوں ۔