آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات،کانجو ٹاؤن شپ میں بچہ نہر میں گر کا لاپتہ ہوگیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )سوات کے علاقے کانجو ٹاؤن شپ میں بچہ نہر میں گر کا لاپتہ ہوگیا ، بچے کا نام فوری طورپر معلوم نہ ہوسکا ، تلا ش کا کام جاری، موقع پر موجود لوگوں اور ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے کانجو ٹاؤن شپ میں بہنے والی نہر نیک پی خیل میں ایک بچہ نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات بچے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔