کبل میں دکانوں کا صفایا کرنے والا کمسن بچہ نکلا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )سوات کی تحصیل کبل کے علاقے علیگرامہ میں کئی دُکانوں کے تالے توڑکر چوری کرنے والا کم سن بچہ نکلا، واقعات کے مطابق کبل کی مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے پے درپے چوری کی وارداتوں نے علاقہ عوام کو پریشان کررکھا تھا ، کبل پولیس ملزم تلاش کرنے کی جستجو میں تھی ، گزشتہ رات علی گرامہ کے علاقے میں را ت گئے ایک بچے عمر ولد جیفور ساکن علی گرامہ جس کی عمر محض13سال ہے کو بھاگتے ہوئے جب پولیس نے پکڑلیاتو اس سے ایک دُکان سے چوری شدہ سامان اور آلات چوری برآمد ہوئے جس پر پولیس نے اس بچے کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے کئی چوریوں کو اعتراف کر تے ہوئے چوری شدہ مال کی نشان دہی بھی کردی جسے برآمد کرنے کے بعد کبل پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کردیا، کبل پولیس نے ملزم بچے کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔