آج کی خبریںسوات کی خبریں

ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اپنے اوپرلگائے گئے کڈنی اسپتال میں کرپشن کے تمام الزامات مسترد کردئے،ایم پی اے نے اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے کڈنی اسپتال میں نوکری کے لئے ایک بھی پوسٹ کا اعلان نہیں ہوا ہے، گزشتہ روز منگلور کے رہائشی دونوں پاؤں سے معذور حسین احمدکی جانب سے ایم پی اے عزیز اللہ گران پریہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایم پی اے نے اس کو ملنے والی نوکری پر کسی دوسرے شخص کو بھرتی کیا ہے،زما سوات ڈاٹ کام کو اپنا موقف دیتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ کڈنی اسپتال میں گزشتہ تین سالوں میں نوکری کے لئے ایک بھی پوسٹ کا اعلان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی وہ اس بارے میں کچھ جانتا ہے،اگر مذکورہ شخص جس نے الزام عائد کیا ہے کا حق چھینا گیا تھا تو وہ گزشتہ تین سال تک کہاں تھا؟ اور اس کو آج کیوں یاد آیا کہ اس کا حق چھینا گیا ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے اُس پر الزامات لگائے ہیں وہ اس کی پارٹی کا ہے اور اس کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتا ہے ،اگر وہ اس پوسٹ کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ درج کرانا چاہتا ہے تو وہ خود اس کے لئے وکیل کا بندوبست کرے گا اور خودہی اس کی جانب سے عدالت میں مقدمہ درج کریگا،انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا کوٹہ ہوتا ہے جس میں ایسے افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے جو کچھ نہ کچھ کام کرسکیں ،حسین احمددونوں پاؤں سے معذور ہے تو وہ ایسا کونسا کام کر پائے گا جس کے لئے اس نے مجھ پربے جا الزامات لگائے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حسین احمد ان کی پارٹی کا ووٹر ہے اور میں پھر بھی اس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button