آج کی خبریںسوات کی خبریں
صفائی کی ناقص صورتحال، وائٹ پیلس مرغزار کو تالے لگ گئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :10اپریل 2019)سوات کے حسین وادی مرغزار میں عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے وائٹ پیلس ہوٹل پر چھاپہ مارا،ناقص صفائی پر ہوٹل کو سیل کردیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے وائٹ پیلس مرغزارپر چھاپہ مارا اور ناقص صفائی کی صورتحال پر ہوٹل کو سیل کردیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فوادخان اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے وائٹ پیلس ہوٹل مرغزار کا اچانک دورہ کیا۔