سوات،بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء )سوات میں بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا اغاز کردیا گیا ،باربار آگاہی مہمات کے بعد شروع کردہ اپریشن کے پہلے روزدو ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کا چالان کردیا گیا، درجنوں کم سن موٹرسائیکل سواروں بھی گرفتار کرلئے گئے ، سوات میں بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کیلئے سوات پولیس نے ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر آگاہی مہم کے بعد گزشتہ روز سے اپریشن کا آغاز کرتے ہوئے ہلمٹ نہ پہننے والے سواروں کو جرمانہ کرنا شروع کردیا ہے،جبکہ گرفتار ہونے والے کمسن سواروں کے والدین کو بلا کر دوبارہ اپنے بچوں کو موٹرسائیکل نہ دینے کی شرط پر چھوڑا جارہاہے ، اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم جاری رہے گی کیونکہ اس اپریشن سے قبل شہر بھر میں پولیس کی جانب سے فری ہلمٹ بھی تقسیم کئے گئے تھے اور بار بار مہلت بھی دی گئی لیکن اسکے باوجود موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت بغیر ہلمٹ کی سواری سے باز نہیں آرہے ہیں جو خود ان کی اپنی جانوں کے لئے خطر ناک ہے انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے بچوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے موٹر سائیکل پر سواری کے وقت ہلمٹ کا استعمال ضرور کیا کریں ۔