آج کی خبریںسوات کی خبریںملاکنڈ بھر سے

بونیر پولیس کی کارروائی،ایک دہشت گرد ہلاک

زما سوات ڈاٹ کام (30اپریل2019ء) بونیر میں پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے روز 12بجے کے قریب ضلعی پولیس بونیر نے علاقہ جنگ درہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دوران تلاشی ایک گھر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی وارث خان زخمی ہوا۔پولیس نے جوابی کاروائی کی  اور  تقریبا تین گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس کے دوران ایک دہشت گرد جس کی شناخت ابھی باقی ہے کو ہلاک کیا گیا پولیس نے دوران آپریشن گھر سے تین خواتین، تین بچوں اور دو عمر رسیدہ افراد کو بحفاظت نکالا۔پولیس ذرائع کے مزید کہنا ہے کہ پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران 24اپریل کو پولیس کانسٹبیل ظفر علی جو پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید کیا گیا تھا سے چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف برآمد کی جبکہ جس ریپیٹر سے کانسٹیبل کو شہید کیا گیا وہ بھی موقع سے پولیس کو ملی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button