آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملک بھر کے سیاحوں نے سوات میں ڈھیرے ڈال دئے

زما سوات ڈاٹ کام (30اپریل2019ء) ملک بھر میں گرمی کا آغاز ہوتے ہی سیاحوں نے سوات کا رخ کر لیا ہے، دریائے سوات کے ٹھنڈے پانی اور یخ بستہ ہواؤں سے سیاح خوب محظوظ ہو رہے ہیں، سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ،مرغزار،میاندم،بحرین،کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں ان دنوں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا ہے، ملک کے طول وعرض سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کر لیا ہے، سیاحتی مقامات پر سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دئے ہیں اور خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں،سیاحوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر نے ان کو سوات آنے پر مجبور کیا ہے سوات آکر لگ رہا ہے کہ یہ واقعی مشرق کا سویٹزر لینڈ ہے،یہاں کے حسین نظاروں اور خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ سال 17لاکھ سے زائد سیاح سوات آئے تھے جبکہ اس سال بھی محکمہ سیاحت اور حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ تیس لاکھ تک سیاحوں کو سوات لائیں گے جس سے سوات کی معیشت اور سیاحتی انڈسٹری پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button