کالام،شوہر نے بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا

زما سوات(20مئی2019ء)کالام میں شوہر نے مبینہ طور پر گلہ دبا کراپنی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کالام کے نواحی علاقے اشورن میں مبینہ طور پر صلاح الدین نے اپنی 29 سالہ بیوی مسماۃ (س)کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ گھونٹ کراُن کوقتل کردیا،ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تو پولیس نے تفتیش شروع کر کے چار گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ گھریلوں تنازعہ ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button