آج کی خبریںسوات کی خبریں

پنشنرز ایسو سی ایشن کا مطالبات کی منظوری کے لئے ختم القرآن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء ) آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کا سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں ختم القرآن کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں قرآن خوانی کی گئی ، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے سامنے آل پنشنرز ایسو سی ایشن کے صدر فضل معبود کی قیادت میں ختم القرآن کیمپ لگایا گیا جس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد حسن ، چیئرمین مظروف سلام ، آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر علی رحمن اور دیگر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے شرکت کی ، اس موقع پر کیمپ میں شامل ہونے والے ریٹائرڈ ملازمیں قرآن خوانی بھی کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر فضل معبود نے کہا کہ آمرانا دور کے کے ظالمانہ نوٹیفیکیشن نمبر FD/Finance/2001/1-1(PRC)مورخہ 27/10/2001پیرا نمبر 18کے شق نمبر (AG) میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی حق تلفی کی گئی ہے لہٰذا اس شق کو منسوخ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پنشنرز کو ملنے والے میڈیکل الاؤنس کورننگ پنشن پر کرکر کے اس میں کم از کم 100فیصد اضافہ کیا جائے پنشنرز کے بچوں کو ان کی تعلیمی قابلیت و اہلیت کے مطابق ملازمتوں میں30 فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے ، مرکزی اور صوبائی ملازمین کے پنشن میں اضاجے کے تفاوت کو ختم کرکے اسے یکساں سطح پر لایا جائے ، ریسٹو ریشن کی میعاد کو گھٹا کر دس سال کیا جائے ، فنڈا مینٹل رولز مجریہ 1922کی رولز 45اور آئین کے آرٹیکل 25کے تحت حاضر سروس ملازمین کے طرح ریٹائرڈ ملازمین کے لئے بھی کرایہ مکان الاؤنس منظور کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ یکم جو لائی 2013سے قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے LPRکو بھی ایک سال کیا جائے ، اسی طرح بینولنٹ فنڈ سے مختلف کیٹیگریز کے 01-017-2010کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لئے مظور شدہ گرانٹ کا قانون 01-07-2010سے قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پر بھی لاگو کرکے اس کے شرح میں اضافہ کیا جائے ، اولڈ ایج بینیفٹ کے میعاد 85سال سے گھٹا کر 75سال کیا جائے ، فیملی پنشن کی شرح 100فیصد کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ شروبا مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں100فیصد اضافہ کیا جائے ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے پنشنرز فاؤنڈیشن قائم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے اپنے ساری زندگی اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں گزاری ہے جس کا ہمیں کوئی سلہ نہیں ملا لیکن اپنے حق کے لئے در در کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہم نے اپنے جوانی سے لیکر بوڑھاپے تک سارزندگی اپنے ملک وقوم کی خدمت میں گزاری ہے اسلئے ہمارے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرکے ہمیں ہمارا حق دیدے ، انہوں نے کہا آج پر امن طریقے سے اپنی احتجاج کا اظہار کررہے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم احتجاجی تحریک شروع کرکے ملک بھر کے ریٹائرڈ ملازمین سڑکوں پر نکل آئیں گے اور جس میں کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو جس کی ذمہ داری موجودہ حکومت عائد ہوگی ، اس موقع پر اے سی بابوزی شہاب محمد خان انکے کیمپ پہنچ گئے اور انکے مسائل حکومت کو ارسال کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button