مینگورہ شہر کو ماڈل سٹی بنانا میرا خواب اور مشن ہے،فضل حکیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔19ستمبر2017ء )چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے سوات کے ترقیاتی محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مینگورہ شہر میں نکاسی آب کے نالوں کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بناتے ہوئے دیگر جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام تیز کرے تاکہ بارش کی صورت میں دونوں جانب دکانوں ، مارکیٹوں اور کاروباری افراد کے نقصانات کی روک تھام کا بروقت ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا،اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیوبلڈنگ و ہائے وے،ٹی ایم اے،آبنوشی ،آبپاشی اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی،چیئرمین ڈیڈک نے ہدایت کی کہ اس طرح تمام ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ ہر منصوبہ مطلوبہ نتائج دے کر عوام کو بر وقت ریلیف مل سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کا ترقیاتی پراگریس رپورٹ وقتاً فوقتاً اُن کو پیش کیا جائے،انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کی تمام سڑکوں پر تارکول کا کام بھی جلد شروع کیا جائے، مینگورہ کو ماڈل سٹی بنانا میرا مشن ہے انشاء اللہ 2018میں مینگورہ شہر مالاکنڈ ڈویژن کا ماڈل شہر ہوگا۔