آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرصدارت بحرین میں کھلی کچہری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بحرین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں سے انکے مسائل دریافت کرنے کے علاؤہ ان کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود حکام کو فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان، تاجر نمائندوں اور صحافیوں کے علاؤہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے بحرین کالام روڈ کی تعمیر نو کا کام بروقت مکمل کرنے اور مقامی سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے سے متعلق مطالبات پر متعلقہ حکام کو فوری کاروائی کرنے اور پیشرفت کی رپورٹ انہیں دینے کی ہدایت کی انہوں نے بحرین بازار کی صفائی کے مطالبے پر بھی فوری عملدرآمد کا حکم دیا اسی طرح مقامی نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ڈی ایس پی کو فوری کاروائی کرنے اور تین روز کے اندر اس پر پیشرفت سے انہیں آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا انہوں نے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پیسکو افسران کو شکایات کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ بہتری نہ آنے کی صورت میں وہ متعلقہ فورمز پر معاملہ اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button