کانجو ٹاون شپ فیز 2 میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی،کمشنر مالاکنڈ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ڈی اے) کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘ کانجو ٹاؤن شپ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے ادارے کے ساتھ مکمل تعاؤن اور ہر قسم کی مشنری کی فراہمی یقینی بنائینگے‘ کانجو ٹاؤن شپ فیز IIکو آپریشنل کرنے کیلئے حائل تمام رکاؤٹوں کے خاتمے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاؤس سیدو شریف میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا‘ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم‘ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان‘ سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ‘ اکاؤنٹ آفیسر شہنشاہ اورڈپٹی ڈائریکٹر صلاح الدین خان نے شریک ہوئے‘ اجلاس میں سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے کمشنر ملاکنڈ کو محکمے کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا‘ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے بریفنگ دی اور کانجو ٹاؤن شپ فیز IIشروع کرنے اور زمین کی غیر قانونی قابضین سے واگزاری کیلئے تعاؤن کی اپیل کی‘ اس کے ساتھ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کانجو ٹاؤن شپ میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس اہلکاروں کی فراہمی اور ضلعی و ڈویژن انتظامیہ کی مکمل تعاؤن کا بھی مطالبہ کیا‘ اس کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ کے دوران اجلاس کو سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام سابقہ اور جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی‘ اجلاس میں محکمے کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور اے ڈی سی سوات محمد فواد خان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی کمشنر ملاکنڈ کو محکمے کو درپیش مسائل کے آگاہ کیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ کو مکمل تعاؤن کی یقینی دہانی کرائی‘ اجلاس کے آخر میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد ریاض خان محسود نے سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام مسائل ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی‘ انہو ں نے کہا کہ ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ محکمے فیز IIشروع کرنے‘ ناجائز تجاوزات کے خاتمے‘ کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے مکمل تعاؤن کرینگے۔